25 مئی 2014 - 09:33
عراق میں زخمی ہونے والے ایرانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

عراق میں دہشتگردانہ حملے میں زخمی ہونے والے آٹھ ایرانی شہری خسروی سرحد سے ایران میں داخل ہوگۓ ہیں۔

ابنا: مغربی ایران میں واقع قصر شیرین کے گورنر افشین رضائی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے صوبۂ دیالہ میں ایرانی گیس کمپنی کے  ملازمین کی گاڑی کے راستے میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اس کمپنی کے آٹھ ایرانی ملازمین زخمی ہوگۓ۔ یہ افراد آج سہ پہر کے وقت خسروی سرحد سے ایران میں داخل ہوئے ہیں۔ افشین رضائی نے مزید کہا کہ اس دہشتگردانہ حملے میں دو ایرانی ملازمین شہید بھی ہوئے ہیں۔ ان کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد خسروی سرحد سے ایران لائی جائيں گی۔واضح رہےکہ دہشتگرد گروہ داعش نے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمےداری قبول کر لی ہے۔

.......

/169